نوازشریف کی ’’اڑان‘‘ ہمیشہ متنازعہ رہے گی:اشرف آصف جلالی
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا بیرونِ ملک روانگی کے موقع پرنواز شریف کی علالت کم اوز ذلالت زیادہ نظر آرہی تھی۔یہ کیسا نظام ہے جسمیں مجرم کو جیل سے جہاز تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔نواز شریف کی قطر کے شاہی طیارے میں اڑان عمران خان کیلئے ہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا۔قوم کو یہ بھی دیکھنا چاہیے نواز شریف کے آزاد ہوتے ہی کچھ لوگوں کا آزادی مارچ آزادی دھرنوں کے چراغ گل ہو گئے ہیں کشمیر کاز کو دفن کرنے کے بعد وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر ہی فضل الرحمن کا بیٹھ جانا سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ فضل الرحمن کے پیچھے کون ہے۔یہ حقیقت ذہن میں رکھنی چاہیے بیماری کا تو علاج ہو سکتا ہے مگر اللہ تعالی کی پکڑ سے کوئی چھڑا نہیں سکتا۔تاریخ اسلام میں دور دور تک کسی ایسے مسلم حکمران کا نام نہیں ملتا جس کے عہدے میں غازی ممتاز قادری جیسے سپوت کو پھانسی کی سزا دی گئی ہو۔دریں اثنا ء ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اعلان کیا 22نومبر کو بابری مسجد اور آزادی کشمیر کے سلسلہ میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔اسی موضوع پر جمعہ کے خطبات دے جائیں گے۔