فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں باری کا انتظارکریں:شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن لیڈر اپنی باری کا انتظار کریں، الیکشن وقت پر ہونگے اور جو کامیاب ہوگا وہ حکومت بنائے گا مگر متحدہ اپوزیشن صبر سے کام لے اور حکومت کو مدت پوری کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوری ملک ہے ہمیں جمہوریت کا احترام کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف تمام جماعتوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں تھے تو کبھی وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی 30,30 سال اقتدار میں رہی۔ آج اقتدار نہیں بلکہ پیسہ بچائو پروگرام کی وجہ سے عمران خان سے دشمنی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک سے لوٹا ہوا پیسہ دینا ہوگا۔