وزیراعظم باربار ماضی کا تذکرہ کرکے وقت ضائع کررہے ہیں:بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم بار بار ماضی کا ذکر کرکے وقت ضائع کررہے ہیں۔ وزیراعظم مہنگائی کو کنٹرول کریں ۔ نوجوانوں کو نوکریاں دینے پر توجہ نہیں کر رہے جو قوم کے ساتھ ظلم ہے۔ بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آج ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہے اور ریکارڈ بے روزگاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے منشور میں نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ تھا جو ڈیڑھ سال ہوگئے پورا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صرف ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیمار قیدیوں کو بھی ہسپتالوں میں داخل کروائیں اور ان کا علاج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جب انتخابی منشور آیا ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔