حکومت ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی:خالد جوئیہ‘ رائو شہاب
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمدخالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے دو دن چھٹیاں گزارنے کے بعد عمران نیازی نے جو لب ولہجہ اختیار کیا ہے وہ کسی طور پر بھی وزارت عظمی جیسے منصب کے شایان شان نہیں تبدیلی کے نام پر تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ ہاتھ کیا ہے حکومت عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بری طرح ناکام رہی ۔