چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی الحمرا میں ہونیوالی نجی سکول کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی یاسر گیلانی کل صبح ساڑھے 9 بجے الحمرا ہال میں منعقدہ شاہدرہ کے نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے، جبکہ مہمان گرامی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، ڈاکٹر راشد رشید، حافظ محمود ثاقب، اور انجینئر ندیم ہو نگے، یاد رہے کہ سپیکٹرل مانٹیسوری جونیئر گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول شاہدرہ حسب روایت الحمرا ہال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کر رہا ہے۔ اس موقع پر بچے مختلف ٹیبلو بھی پیش کرینگے اور جوڈو کراٹے کا عملی مظاہرہ بھی ہو گا، تقریب کے آخر میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔