قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سیالکوٹ اور شارجہ کے درمیان پروازیں شروع کر دیں۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور مسافروں انتہائی پرتپاک طریقے سے رخصت کیا گیا۔سیالکوٹ اور شارجہ کے درمیان پی آئی اے نے پروازوں کا آغاز ہوا تو افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تو چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ ندیم انور قریشی،صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت مسعود اختر خواجہ،کنوینر سیال بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں نعیم جاوید اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر کیک اور فیتہ کاٹ کر نئی سروس کا آغاز کیا گیا ۔ قومی ائر لائن کے جہاز کو رن وے پر اترتے ہی پانی کی قوس قزا ء بنا کراستقبال کیا گیا جبکہ سیالکوٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کو گل دستے پیش کر کے انہیں روانہ کیا گیا۔سیالکوٹ اور شارجہ کے درمیان منگل اور جمعتہ المبارک کو رات 8:15 بجے پرواز روانہ ہوا کرے گی۔مسافروں نے پی آئی اے کی طرف سے شارجہ کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024