ملائیشیا کے مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انکے دورہ ملائیشیا کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے سے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ان کے دورے کے بعد ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بطورِ خاص سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔پیغام میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ میں ملائیشیا کا دورہ کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے وفد کا وقت ثمر آور رہا ہوگا۔مہاتیر محمد کامزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک، خطے اور عوام کے درمیان بہترین تعاون کے فروغ اور تبادلے کا باعث بنے گا۔اپنے پیغام کے ساتھ ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کے دورہ ملائیشیا کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024