سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہےجڑواں شہروں کے بازاروں میں بھی اس حوالے سے خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ جہاں دوسری گرم اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے
وہاں ہی مونگ پھلی، آخروٹ،انجیر،کشمش،بادام اور دوسرے خشک میوہ جات میں اضافہ
دیکھنے میں آتا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ان کی مانگ میں پچاس
فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے
لوگوں کا کنا ہے کہ سردی سے مقابلے اور اپنے آپ کو گرم اور چست رکھنے کے لیے
خشک میوہ جات ضروری ہیں،،دوسری طرف لوگ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے
بھی پریشان نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں صرف مونگ پھلی ہی
ان کی پہنچ میں رہ گئی ہے
بازار میں چلغوزے چودہ سو روپے کلو پستہ، بادام سولہ سو روپے کلو اخروٹ آٹھ سو
روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود
سردیوں میں ان کے کام میں اضافہ ہو رہا ہے کیمرہ مین ارسلان سعید کے ساتھ سجاد
حیدر وقت نیوز اسلام آباد