آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت کشمیراور گلگت بلتستان کے چندمقامات پر بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیااس کے علاوہ قلات، کالام، گوپس اور کوئٹہ میں منفی دو جبکہ استوراورچترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔