اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریڈ زون کی بجائے کشمیر ہائی وے یا ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی تجویز دے دی تحریک انصاف ریڈ زون میں ہی جلسہ کرنے پر بضد ہے
وفاقی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو یہ تجاویز بھجوائی گئی ہیں کہ وہ 30 نومبر کا جلسہ ریڈ زون کی بجائے اسلام آباد کے ایف نائن پارک یا پھر کشمیر ہائی وے پر کریں اس سے نہ صرف اسلام آباد کے شہری تکلیف سے بچ جاہیں گے بلکہ لوگوں کا کاروبار اور روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہونگی جبکہ تحریک انصاف کی قیادت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے 30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے تمام تفصیلات انتظامیہ کو فراہم کریں تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے ،تاہم دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت کی اس پیش کش کا جواب نہیں دیا اور تحریک انصاف اسی بات پر بضد ہے کہ ان کا تیس نومبر کا جلسہ ڈی چوک ریڈ زون میں ہی ہو گا