گوجرانوالہ میں تعلیمی وظیفہ یا مذاق

22 نومبر 2009
مکرمی! ہم پنجاب گورنمنٹ کے نان گرٹیڈ ملازم ہیں اپنی تنخواہ میں ہر ماہ بینوولنٹ فنڈ میں باقاعدگی سے کٹوتی کرواتے ہیں۔ اپنے بچوں کے تعلیمی وظیفہ کے لئے فارم جمع کراتے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں وظیفہ کا چیک نہیں دیا گیا ہے۔ دور دراز سے سفر کرکے معلمات ٹیچر اور سرکاری ملازم دفتر کے سامنے دھرنا مار کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ انہیں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اگر کسی ملازم کو وظیفہ کا چیک دیتے ہیں ان سے مٹھائی کے لئے 200 روپے وصول کرتے ہیں یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے حکومت اس زیادتی کا سدباب کرے۔محمد امجد ولد غلام نبی SV ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول کلاسکے گوجرانوالہ