کویت سٹی (نامہ نگار) کویت کے وزیر اعظم ہزائی نیس شیخ ناصر الحمد الاحمد الجبار الصباح نے ایران کے دورہ کے دوران ایران صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو امیر کویت ہزہائی نیس امیر شیخ صباح الاحمد الجبار الصباح کا ایکخط پیش کیا۔ ایرانی صدر کے ساتھ یہ ملاقات ایوانِِ صدر تہران میں ہوئی اس خط میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ہمہ جہت دلچسپیوں اور حدود میں ترقی دینے اور بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفادات کے لئے ترقی دی جانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں ایرانی نائب صدر اول محمد رضا رحیمی، وزیر خارجہ منوچہر متقی اور شیخ ناصر کے وفد میں شامل افراد نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38