سردار عتیق احمد مسلم کانفرنس یورپ کی تمام جماعتیں توڑ کر دوبارہ تشکیل دیں: راجہ تصور حیات

22 نومبر 2009 (16:45)
برسلز (نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کنوینئر راجہ تصور حیات نے کہا کہ مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور اپنے اس موقف کی تکمیل کے لئے ہمہ تن جدوجہد جاری رکھے گی لیکن اس کےلئے ضروری ہے کہ یورپین ممالک میں قائم مسلم کانفرنس کی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی ہو۔ انہوں نے پارٹی صدر سردار عتیق احمد خان کو مشورہ دیا کہ یورپین جماعتیں توڑ دیں اور کارکنوں کی باہمی مشاورت سے ایک مضبوط\\\' صاف شفاف تنظیم کی بنیاد رکھیں تاکہ وہ مل کر یورپین ایوان میں آواز بلند کریں تاکہ تنازعہ کشمیر کو حل کیا جاسکے۔ راجہ تصور حیات نے کہا کہ مرکز میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان تمام تر اختلافات ختم ہو چکے ہیں.