پیرس (نمائندہ خصوصی) صاحبزادہ عتیق الرحمان بیوروچیف نوائے وقت فرانس کے کزن سپین میں ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ مرحوم محمد عاصم کی نماز جنازہ بارسلونا اسلامک سنٹر منجوئی میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں میت اتوار کو پاکستان روانہ کر دی گئی۔ صاحبزادہ عتیق الرحمان کے کزن کی حادثاتی موت پر پاکستان پریس کلب سپین کے چیئرمین حافظ عبدالرزاق صادق،صدر غفور احمد قریشی، منہاج القرآن اسپن کے ترجمان محمد اقبال چوہدری، پاکستان فیڈریشن سپین کے سابق صدرفیض اللہ ساہی مسلم کانفرنس سپین کے رہنما راجہ ناظر خان پاکستان مسلم لیگ کے رہنما افتخار احمد قریشی، پاکستان پریس کلب سپین کے عہدیداروں اور دیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024