اڑیسہ : 11 سال میں کسانوں سمیت 48631 افراد نے خود کشی کی

22 نومبر 2009
بھونیشور (اے پی پی) بھارتی ریاست اڑیسہ میں پریشانیوں اور قرضوں کے بوجھ کے باعث گذشتہ 11 سال میں کسانوں سمیت 48631 افراد نے خود کشی کی۔ ہفتہ کو ریاستی وزیر زراعت دامودر راﺅٹ نے ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ 1997ءسے 2008ءکے دوران خود کشی کرنے والے افراد میں کسانوں کی تعداد 3509 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن اراکین بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ ریاست اڑیسہ بھارت کا غریب ترین علاقہ ہے جہاں ماﺅ باغی گروپ فعال ہیں۔