کرپشن کی وجہ ناقص طرز حکمرانی ہے: چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل

22 نومبر 2009
اسلام آباد (جی این آئی) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین پروفیسر خالد مسعود نے ناقص طرز عمل کو کرپشن کی وجہ قرار دیتے ہوئے انسداد رشوت ستانی قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اسلامی نظریہ کونسل کے زیراہتمام ” کرپشن کی وجوہات اور اس کی روک تھام“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود نے کہا کہ معاشرے کو بدعنوانی اور رشوت ستانی سے پاک کرنے کیلئے انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ قومی تعمیر نو بیورو کے سابق چیئرمین دانیال عزیز نے کہا کہ غربت اور ناانصافی سے کرپشن کو فروغ ملا ہے۔ جب تک این آر او جیسے قوانین آتے رہیں گے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔