اسلام آباد (چودھری صداقت)قائم مقام اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے این آر او کو آئین سے متصادم قرار دیئے بغیر ختم کئے گئے مقدمات بحال نہیں ہو سکتے۔ 28 نومبر کے بعد مقدمات ازخود بحال نہیں ہو جائیں گے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این آر او کے تحت مقدمات راتوں رات ختم نہیں ہوئے بلکہ ایک نظرثانی بورڈ بنا کر مقدمات کی فہرست بنائی گئی اور پھر یہ مقدمات عدالتوں سے واپس لیکر ختم ہوئے لہذا اب ان کے ازخود بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدمہ سے بری ہونے کے متعدد طریقے ہیں جن میں سے ایک مقدمہ واپس لئے جانے کی بنا پر بریت ہے اب ان مقدمات کو سپریم کورٹ ہی اپنے جوڈیشل ریویو کے اختیار کو استعمال کرکے یا زیرالتواءدرخواستوں پر فیصلہ سنا کر بحال کرسکتی ہے اس طرح این آر او کے حوالے سے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کو ہی کرنا ہو گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024