چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 42کارکن ہلاک، 66 پھنس گئے

22 نومبر 2009
بیجنگ (ثناءنیوز ) چین میں کوئلے کی کان دھماکے کے بعد بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 42کارکن ہلاک اور 66 کان کے اندر پھنس گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح ہینگ گیانگ شہر میں پیش آیا۔ دھماکہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا اور اس وقت 588 افراد وہاں کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کے باعث کان کی دیواریں بیٹھ گئیں اور 15 کان کن دم گھنٹے اور ملبے تلے دب جانے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ امدادی کارکنوں نے کان میں پھنسے ہوئے 399 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا۔