کابل، واشنگٹن (اے ایف پی) افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 23 طالبان شہید اور 12 افغان اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قندھار کے ضلع ظاہری میں 18، کنٹر میں 4 طالبان جبکہ ہرات میں طالبان کے حملے میں 12 افغان اہلکار مارے گئے۔ ہرات میں عام معافی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 80 طالبان ہتھیار ڈال کر پولیس میں بھرتی ہو گئے ہیں۔ ہرات کے پولیس سربراہ عصمت اللہ نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ حکومت کیخلاف کبھی بھی نہیں لڑیں گے۔ کمانڈر سلیمان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ کابل میں ایک لگژری ہوٹل پر راکٹ حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024