متعدد وارداتیں : شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے نوجوان کو قتل کردیا

22 نومبر 2009
لاہور (نمائندہ خصوصی) شاہدرہ ٹائون میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ چوری و ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ ٹائون قاضی پارک کے رہائشی عبدالعزیز کا بیٹا 21 سالہ عبدالغفار گذشتہ روز گھر سے فیکٹری جا رہا تھا کہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے مزاحمت پر اس کو فائرنگ کر کے زخمی دیا اور فرار ہو گئے‘ مقامی افراد نے اسے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پر ڈکیتی کی بجائے صرف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل ٹائون میں ڈاکوئوں نے مقامی اخبار کے صحافی خرم پاشا کی بہن کے گھرسے ہزاروں مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹنے کے بعد اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، راوی روڈ میں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے ہجرے سے چور 70 ہزر اور موبائل فون لے گئے، مصری شاہ میں ڈاکوئوں نے الیاس جبکہ اسلام پورہ میں نواز احمد کے گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے، مزنگ میں ڈاکوئوں نے الیاس سے ایک لاکھ بیس ہزار اور موبائل فون، گجرپورہ میں دلاور سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فونز، گڑھی شاہو میں طارق سے ایک لاکھ، لٹن روڈ میں احسن سے 70 ہزار، ہنجروال میں غلام فرید سے ایک لاکھ ، اسلام پورہ میں کاشف سے ایک لاکھ، نشتر کالونی میں روحیل سے ایک لاکھ، مسلم ٹائون میں عمران سے ایک لاکھ اور موبائل فونز چھین لئے، کاہنہ میں ڈاکوئوں نے عبدالستار سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی چھین لی، ہنجروال میں ڈاکوئوں نے مس شازیہ سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے، گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے دو راہگیروں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی چھین لی، گڑھی شاہو میں ناصر، بادامی باغ میں رفیق، باٹا پور میں عاصم، جنوبی چھائونی میں ارشاد اللہ، ستوکتلہ میں طاہر، ساندہ میں عبدالرب، بادامی باغ میں افضل، شیراکوٹ میں ندیم، شادمان میں مظہر، ماڈل ٹائون میں فاروق، ٹائون شپ میں رانا فاروق سے ڈاکوئوں نے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے، شمالی چھائونی میں واپڈا ملازم سعید احمد کے گھر سے 7 لاکھ مالیت کا سامان چوری ہو گیا، مانگا منڈی، مسلم ٹائون، نشتر کالونی، لیاقت آباد، گلبرگ اور نصیر آباد سے موٹر سائیکلیں جبکہ گارڈن ٹائون، ڈیفنس، شاہدرہ اور گجرپورہ سے گاڑیاں چوری ہو گئیں۔