ہر ملک میں متعصب اور انتہاپسند قوتیں موجود ہیں: این ڈبلیو پیٹرسن

22 نومبر 2009
اسلام آباد (اے پی پی) امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے رکن کی حیثیت سے ہمیں ہم آہنگی‘ خوشحالی اور رواداری کے رجحانات کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں‘ ہر ملک میں تعصب اور انتہا پسند قوتیں اب بھی موجود ہیں۔ وہ 1979ء میں آج کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ میں اپنے چار ساتھیوں کی ہلاکت کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں سفارتخانہ کے عملے اور امریکی میرین گارڈز نے شرکت کی۔ 21 نومبر 1979ء کو خانہ کعبہ پر امریکی قبضہ کے متعلق ایک ریڈیو رپورٹ پر طلبہ نے مشتعل ہوکر امریکی سفارتخانہ پر حملہ کردیا تھا جس میں دو امریکی اور دو پاکستانی ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے 30 برس قبل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جو ایک غلط میڈیا رپورٹ کے باعث پیش آیا۔ تقریب سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جیرالڈ فیرسٹین اور امریکی میرین کور کے لیفٹیننٹ جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے بھی خطاب کیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...