پاکستان بھارت ٹریک ٹو پالیسی نے طویل جمود کو توڑ دیا: بی بی سی

22 نومبر 2009
لندن ( بی بی سی ڈاٹ کام) بی بی سی نے کہا ہے کہ سوات اور جنوبی وزیرستان کی گھمبیر صورتحال نے پاکستان پر ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارتی و امریکی دبائو خاصا کم کر دیا ہے۔ شدت پسندوں کی کارروائیوں کے باعث خود پاکستان ایک بڑے مظلوم کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس صورتحال نے بھارت کو نرمی کیلئے جواز فراہم کیا ہے۔ اب کچھ عرصہ سے دونوں ملکوں میں جاری ٹریک ٹو ڈپلومیسی نے طویل جمود کو توڑنے میں مدد دی ہے۔ دونوں ملکوں نے کشمیری رہنمائوں سے مذاکرات بھی آغاز کر دیا ہے۔ 26نومبر کو ممبئی حملوں کی دوسری برسی گزرے دنوں کی تلخی ضرور یاد لائے گی اور دونوں ملکوں کی قیادت کو یہ احساس بھی دلائے گی کہ دہشت گردی صرف بے قصور انسانوں کی جانیں ہی نہیں لیتی بلکہ دو ملکوں کے تعلقات بھی تباہ کر دیتی ہے۔ شاید اس وقت دونوں ملکوں کی قیادت یہی سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔