کراچی (جی این آئی) کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما انجینئر الیاس زبیر اور شفیق الرحمن کو کراچی کے ڈالمیا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی نماز جنازہ محمدی مسجد ناگن چورنگی کے باہر ادا کی گئی‘ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا‘ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جلوس ڈالمیا قبرستان کی جانب روانہ ہوا۔ نماز جنازہ سے پہلے کالعدم سپاہ صحابہ کے مختلف رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کیا اور انہیں پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے انتظامیہ کو جمعرات تک کا الٹیم میٹم دیا جس کے بعد کالعدم تنظیم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024