A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

خوشنود علی خان سی پی این ای کے صدر‘ عامر محمود سیکرٹری جنرل منتخب

22 نومبر 2009
لاہور (خبرنگار خصوصی/ خصوصی رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں روزنامہ صحافت کے خوشنود علی خان کو صدر اور ماہنامہ کرن کے عامر محمود کو متفقہ طور پر سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ دوسرے عہدیداروں میں روزنامہ جنگ کے شاہین قریشی کو سینئر نائب صدر ‘ روزنامہ کلیم کے جاوید مہر شمسی جوائنٹ سیکرٹری ‘ قومی اخبار کے الیاس شاکر نائب صدر (سندھ)‘ روزنامہ مساوات کے سید سجاد بخاری نائب صدر (پنجاب)‘ روزنامہ الاخبار کے غلام اکبر نائب صدر (اسلام آباد)‘ روزنامہ وحدت کے پیر سفید شاہ نائب صدر (سرحد) اور روزنامہ عوام کے وسیم احمد نائب صدر (بلوچستان) منتخب ہوئے ہیں۔ سی پی این ای کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل نے گذشتہ سال کی رپورٹ پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ اس کے بعد فنانس سیکرٹری نے حسابات پیش کئے جسے اجلاس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس عام میں 2009-10ء کی نئی سٹینڈنگ کمیٹی کے بھی انتخابات ہوئے جن میں مندرجہ ذیل ایڈیٹرز اخبارات منتخب ہوئے۔ روزناموں کی سیٹ پر جناب مجید نظامی (روزنامہ نوائے وقت) ‘ ضیاء شاہد (روزنامہ خبریں)‘ عباس اطہر (روزنامہ ایکسپریس)‘ خوشنود علی خان (روزنامہ صحافت)‘ مجیب الرحمن شامی (روزنامہ پاکستان)‘ ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)‘ الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)‘ جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم سکھر)‘ منیر جیلانی (روزنامہ پیغام)‘ سجاد بخاری (روزنامہ مساوات)‘ انقلاب ماتری (روزنامہ ملت)‘وامق زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈ)‘ انور فاروقی (روزنامہ آغاز)‘ غلام اکبر (روزنامہ الاخبار)‘ مہتاب خان (روزنامہ اوصاف)‘ پیر سفید شاہ (روزنامہ وحدت پشاور)‘ شریف فاروق (روزنامہ جہاد پشاور)‘ وسیم احمد (روزنامہ عوام کوئٹہ)‘ صدیق بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)‘ قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)‘ عبدالرشید غازی (روزنامہ ڈیلی بزنس رپورٹ)‘ خلیل الرحمن (روزنامہ اسلام)‘ نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)‘ شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)‘ یونس ریاض (روزنامہ بیوپار)‘ سالک مارشل آن لائن)‘ مستنصر جاوید (روزنامہ مشرق) جبکہ 7جرائد کی نشستوں پر رحمت علی رازی (ہفت روزہ عزم)‘ نصیر ہاشمی (ہفت روزہ تکبیر)‘ وقار یوسف عظمیٰ (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)‘ عامر محمود (ماہنامہ کرن)‘ مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)‘ سردار خان نیازی (ماہنامہ نیا رُخ)‘ محمود العزیز (ماہنامہ پکٹوریل نیوز) منتخب ہوئے۔ اجلاس سے جناب مجیدنظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل میں اخبارات کا کردار بہت اہم بن چکا ہے۔ اب ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ بہتر اور مئوثر طور پر نبھانے کی ضرورت ہے۔ مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ بلوچستان اور سرحد میں اخبارات انتہائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت کو ان علاقوں میں اخبارات اور ان کے عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ سی پی این ای کے نومنتخب صدر خوشنود علی خان نے سٹینڈنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے اداروں پر ہر طرح کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی اور حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس سے آزادی صحافت پر زد پڑتی ہو۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیا سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی پیش قدمی کرے تاکہ ملک میں جمہوریت اور آزادی صحافت پنپ سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آزادی صحافت کے معاملات میں سی پی این ای کی نومنتخب قیادت کو کسی امتحان میں نہیں ڈالے گی تاہم حکومت سے چند روز تک بعض اداروں کے اشتہارات پر عائد پابندی ختم نہ کی تو سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلاکر خاص لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سی پی این ای کے صدر خوشنود علی خان ، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، جنرل سیکرٹری عامر محمود سمیت نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ان ممبران کا انتخاب ان پر کونسل کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان عہدیداران کے دور میں حکومت اور میڈیا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں سی پی این ای کے ساتھ ملکر کام کیا جائے گا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...