A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

نقل مکانی کرنے والے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا‘ عطیات کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا : شہبازشریف

22 نومبر 2009
لاہور (خبرنگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی مہاجرین کے نمائندہ مینگیشا کبیدے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان مہاجرین‘ سوات‘ مالاکنڈ اور وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں کی امداد و بحالی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے بحالی مہاجرین سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر کے عو ام نے مالاکنڈ اور سوات میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کی بھرپور مدد کی جبکہ حکو مت پنجاب نے بھی مصیبت کی گھڑی میں نقل مکانی کرنے والے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور انہیں ادویات‘ آٹا اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے بھی متاثرین کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیئے اور اس مقصد کے لئے قائم کئے گئے ان کے اکائونٹ میں 75کرو ڑ روپے جمع ہوئے جس پر وہ پنجاب کے عوام کے بے حد شکرگزار ہیں او ر دیئے جانے والے عطیات کی ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو ہر قیمت پریقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں بھی 75کرو ڑ رو پے کی لاگت سے ایک ہسپتال قائم کیاجائے گا اور اس ضمن میں سرحد حکومت نے اراضی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے اقو ام متحدہ کے نمائندہ کو یقین دلایاکہ حکومت پنجاب ادارے کی جانب سے امداد و بحالی کی سرگرمیوںمیں ہر ممکن تعاون کریگی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سے پاکستان کی آسٹریلیا میں نامزد ہائی کمشنر فوزیہ نسرین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور معاشرے کے غریب و پسے ہوئے طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بہاولپور کے مختصر دورہ کے دوران ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ‘ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم چودھری ممتاز احمد ججہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اپنی آمد کے فوراً بعد ایئرپورٹ سے سیدھے صوبائی وزیر خصوصی تعلیم ملک محمد اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے بیٹے اور بھائی کی شادی پر مبارکباد دی۔ وہ رکن قومی اسمبلی شیریں ارشد خان سے ان کی پھوپھی اور سابق آئی جی جیل خانہ جات حافظ محمد قاسم کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ بھی گئے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ کو ان کے دورہ بہاولپور کے دوران ایئرپورٹ پر ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بریفنگ کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ بہاولپور میں 300 بستروں کے نئے ہسپتال پر فوری کام شروع کیا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی شفاف و بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔