این آر او زدگان کی فہرست آنے پر ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

22 نومبر 2009
اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) این آر او سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی سرکاری فہرست گذشتہ روز منظر عام پر آنے کے بعد ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں آئی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آر او کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے حکومتی فیصلے سے متحدہ قومی موومنٹ کی مخالفت کے بعد دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان جاری سرد کشمکش نے کشیدگی کی صورت اختیار کر لی تھی جس کے بعد دونوں طرف کے رہنما مختلف تقاریب اور اجلاسوں میں ایک دوسرے سے فاصلے پر نظر آنے لگے حتیٰ کہ پیپلز پارٹی کے ہفتہ قبل ہونے والے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بعض پارٹی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور اس سے اتحاد پر نظرثانی کے لئے زور دیا گیا۔ ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ حکومت نے این آر او پر اٹھائی جانے والی ہزیمت کو کاؤنٹر کرنے کے لئے این آر او زدہ افراد کی فہرست سامنے لانے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ جانتی تھی کہ ان افراد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...