کراچی: مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے 3 کارکن قتل‘ پیپلز پارٹی کے 3 کارکن زخمی

22 نومبر 2009
کراچی (نیشن رپورٹ) کراچی میں مختلف واقعات کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو قتل کر دیا‘ لیاری ٹاؤن میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق متحدہ کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو لیاری امن کمیٹی کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا۔ ایک زخمی محمد حسین کی شکایت پر ایم کیو ایم کے کارکنوں بابر اور وقاص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔