لندن (ثناءنیوز) برطانیہ میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ وزیراعظم گورڈن براﺅن نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی انگلینڈ اور جنوبی سکاٹ لینڈ بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور صرف کمبریہ کے علاقے میں 24 گھنٹے کے دوران 314 ملی میٹر بارش ہوئی جو ریکارڈ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بارش ہزار برس میں ایک بار ہوتی ہے۔ لیک ڈسٹرکٹ کے متعدد دیہات اور قصبوں میں پھنسے ہوئے ہزاروں لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ ایک پل گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024