فلپائنی فوج نے ابوسیاف باغی گروپ کے اعلی کمانڈر کو ہلاک کردیا

22 نومبر 2009
زمبوآنگاسٹی (اے پی پی) فلپائنی فوج نے اغوا اوربم دھماکوں میں ملوث ابو سیاف گروپ کے مطلوب کمانڈرعبداﷲ اجل عرف ابو ترمیجی کو ہلاک کردیا ۔ فلپائنی ذرائع ابلاغ نے علاقائی فوجی سربراہ میجرجنرل بنجمن دولورفینو کے حوالے سے بتایاکہ عبداﷲ اجل کوالبرکہ نامی قصبہ میں فوج نے سخت مقابلے کے بعد ہلاک کیا ۔ بنجمن دولور فینو نے بتایا کہ ابویساف گروپ کا یہ کمانڈر فوج کو کئی بم دھماکوں اور اغوا کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اسکی ہلاکت ابوسیاف گروپ کیلئے بڑا دھچکہ ہے کیونکہ عبداﷲ اجل زمبوآنگاشہر میں ابوسیاف گروپ کی باغیانہ کارروائیوں کا نگران تھا۔