چلڈرن ہسپتال میں خصوصی بچوں کی بہبود کیلئے فرینڈز آف پیڈیاٹرک کا قیام

22 نومبر 2009
لاہور (نیوز رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں خصوصی بچوں کے والدین اور اساتذہ پر مشتمل فلاحی تنظی فرینڈز آف ڈویلپمنٹل پیڈیاٹرک قائم ہو گئی ہے۔ یہ تنظیم خصوصی بچوں کی تعلیمی ضروریات کا انتظام اور بہبود کے لئے اقدامات کرے گی۔ فرینڈز آف پیڈیاٹرک کا اعلان چلڈرن ہسپتال آڈیٹوریم میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ شفیع گروپ کے آف کمپنیز کے ڈائریکٹر میاں محمد نعیم‘ سرپرست ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر طاہر مسعود احمد‘ صدر ڈاکٹر شازیہ مقبول سربراہ پیڈیاٹرک ڈویلپمنٹل‘ نائب صدور شبانہ راﺅ‘ عالیہ انور‘ جنرل سیکرٹری مفرح خان‘ جائنٹ سیکرٹری صائمہ خاور‘ حنا کاظمی‘ فنانس سیکرٹری صائمہ اظہر‘ سیکرٹری تعلقات عامہ سمیرا کامران‘ میڈیا سیکرٹری کنول نعمان‘ سیکرٹری اطلاعات نجمہ گرمانی ہونگی۔ مشاورتی کونسل کے ارکان میں پروفیسر احسن وحید راٹور میڈیکل ڈائریکٹر‘ ڈاکٹر امجد ثاقب‘ رخسانہ شاہ‘ ایم پی اے ڈاکٹر سامعہ امجد شامل ہیں۔ شعبہ پیڈیاٹرک کے ڈاکٹر احسان اللہ‘ وجیہہ زہرہ ‘ حمیرا ادریس‘ فریحہ لطیف‘ ثوبیہ اورنگزیب‘ عاصمہ ملک‘ شاہین علی‘ شہزاد افضل‘ مدیحہ بٹ‘ ارم کوثر‘ ارم کوثر‘ شکیل اعظم اور مہناز منیر‘ ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان ہونگے۔ میاں محمد نعیم نے اپنے خطاب میں خصوصی بچوں کے لئے منی بس اور ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔