لاہور (خبرنگار خصوصی) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹاﺅن شپ کے طلباءنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ طلباءکوتحریک پاکستان گیلری کا وزٹ کروایا گیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 کوآرڈی نیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی گیا۔ ادارے کی سربراہ محترمہ نرگس ناہید نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ بھی وسائل کی کمی سے نہ گھبرائیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 کوآرڈی نیٹر عبدالسلام کی قیادت میں الطارق کمپری ہینسو ہائی سکول ساندہ کلاں گیا جہاں تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ بابائے اردو ڈاکٹر عبدالحق کے پوتے محمد طارق خان نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 کوآرڈی نیٹر محمد نعیم اسلم کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول شاہدرہ ٹاﺅن گیا جہاں تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ مسز راحت نعیم اور کشور سلطانہ نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 4 کوآرڈی نیٹر مزمل حسین کی قیادت میں کڈز گرائمر سکول ٹاﺅن شپ میں نظریہ¿ پاکستان کے موضوع پر لیکچر دینے کے لیے گیا جہاں تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ تبسم حسین نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 5 نے ندیم رضا شیخ کی قیادت میں مثالی پبلک سکول رائے ونڈ کا دورہ کیا۔ تلاوتِ قرآن کے بعد ادارے کے استاد محمد انور بھٹی نے دعائیہ نظم پیش کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38