عوامی جمہوریہ پا کستان‘ ایم کیو ایم کے مطالبے کی پرزور مذمت کرتے ہیں: صاحبزادہ فضل کریم

22 نومبر 2009
لاہور (خصوصی رپورٹر) مرکزی جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کا اجلاس گزشتہ روز پنجاب کے صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ فضل کریم ایم این اے نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگر علماءکرام و مشائخ عظام میں پیر سید محمد اکرم شاہ‘ پیر سید محمد اجمل گیلانی ‘علامہ سید خرم ریاض شاہ شامل تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر پنجاب سے ایوارڈ نہ لینے والے نوجوان عطاءالرسول کو فوری طور پر ڈگری جاری کی جائے جبکہ مرکزی جے یو پی فیصل آباد میں عطاءالرسول کو ناموس رسالت کے ایوارڈ دیگی۔ اس موقع پر جے یو پی کے سربراہ حاجی محمد فضل کریم نے این ایف سی ایوارڈ پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبوں کو اختیارات دئیے جائیں تاکہ اپنے صوبوں کے حکمران بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں۔ نیز اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام تبدیل کرنے کے ایم کیو ایم کے مطالبے کی بھرپور مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ اب تک چھ ماہ میں اہلسنت و الجماعت کے 245 افراد شہید ہوچکے ہیں اور ان تمام واقعات میں پنجابی طالبان ملوث ہیں۔