لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں گندم کی بجائی شروع ہوتے ہی گندم کے تصدیق شدہ بیج کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی ہے ایگرو فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے رابطہ کر کے بتایا کہ راجن پور‘ مظفر گڑھ‘ بہاولپور‘ میانوالی‘ خوشاب‘ لیہ اور بھکر میں ڈیلر تصدیق شدہ گندم کے بیج کی بوری کی 475 روپے بلیک میں فروخت کر رہی ہے گندم کے تصدیق شدہ بیج کی بوری کی قیمت 1975 روپے ہے جبکہ ڈیلر 2450 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38