نیسپاک کمپنیوں کے جوائنٹ وینچرز تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسد خاں

22 نومبر 2009
لاہور (پ ر) نیسپاک دوسری چھوٹی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچرز بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنے اپنے تکنیکی تجربہ اور مالی وسائل کو یکجا کر کے اندرون و بیرون ملک انجینئرنگ کے منصوبے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ نیسپاک کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد آئی اے خاں نے کہا ہے کہ اس باہمی تکنیکی تعاون کی بدولت مختلف انجینئرنگ مشاورت کی کمپنیاں کئی بڑے بڑے منصوبے اندرون و بیرون ملک سخت عالمی مقابلہ کے بعد حاصل کر کے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔