انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آباد نے نیشنل اکیڈمی کو ہرا کر جیت لیا

22 نومبر 2009
اسلام آباد (اے پی پی) پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ہفتہ کو گوجرانوالہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے سلمان علی نے 90 رنز کر نمایاں رہے جبکہ نواز خان 34، سمیع اسلم 29، احسن علی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے سرمد بھٹی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بیٹنگ میں اسلام آباد کی جانب سے شعیب خالق 72 اور وجاہت علی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نواز خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گیمز ڈویلپمنٹ ہارون الرشید ، ڈاکٹر جاوید احمد خان برقی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار ، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 75 ہزار کا انعام دیا گیا۔ بہترین فیلڈ رکا انعام اسلام آباد کے وجاہت علی اور وکٹ کیپر علی نعیم کودیا گیا۔ بہترین بائولر کا انفرادی انعام کراچی بلیوز کے مرزا احسن جمیل کو دیا گیا جبکہ بہترین بلے باز کا انعام نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بابراعظم کو دیا گیا۔