قائداعظم ٹرافی : اسلام آباد 132‘ کسمٹز کی ٹیم 157 پر آئوٹ

22 نومبر 2009
اسلام آباد (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلے کے میچز ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کے درمیان ڈائمنڈ گرائونڈ پر ہفتہ کو شروع ہونے والے میچ میں اسلام آباد کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ایبٹ آباد نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے عمرخان 49 ، نعیم انجم 45 اور شہزاد اعظم 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنید خان نے 4 اور عالم گیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد کی جانب سے وقار23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسلام آباد کے شہزاد عظیم نے 3 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ اسلام آباد کے نیشنل گرائونڈ پر کسٹمز اورنیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے میچ میں کسٹمز کی ٹیم پہلی اننگز میں 157 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ نیشنل بنک نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے جبکہ اسلام آباد کے مرغزار گرائونڈ میں پی آئی اے اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان میچ میں پی آئی اے نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ پی آئی اے کی جانب سے شعیب خان 46، جان نثار خان 37 اور طاہر خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حبیب بنک کے عبدالرحمن نے 5 رکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی ریجن اور لاہور راوی کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ میں جاری ہے جس میں راولپنڈی کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ نوید قریشی 57، جمال انور 33 اور بابر نعیم 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور راوی کے عامر حیات نے 20 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔