عیدالاضحی پر 7 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

22 نومبر 2009
لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالاضحی پر کل 7 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 4 اردو اور پنجابی، ایک بھارتی اور دو پشتو شامل ہیں۔ چار اردو اور پنجابی فلموں میں ہدایت کارہ سنگیتا کی ’’وحشی بدمعاش‘‘ ہدایت کار مسعود بٹ کی ’’گجر بادشاہ‘‘ ہدایت کار رشید ڈوگر کی دو فلمیں ’’حسن پرست اور میڈم ایکس‘‘ ہیں۔ فلم ’’وحشی بدمعاش‘‘ کی کاسٹ میں لیلا، ثنائ، شان۔ فلم ’’گجر بادشاہ‘‘ کی کاسٹ میں شان، صائمہ بابر علی۔ فلم ’’حسن پرست‘‘ کی کاسٹ میں معمررانا، آشا علوی، سجناں اور ’’میڈم ایکس ‘‘کی کاسٹ میں شان اور آشا علوی شامل ہیں۔ عیدالاضحی پر دو پشتو فلموں کی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا ہے جن میں ایک فلمساز شیخ اکرم کی ہے۔ پشتو اس صورت میں ریلیز کی جائیں کہ پشاور میں حالات ٹھیک ہوں گے۔ اس عید پر صرف ایک بھارتی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فلم کا نام ’’دے دنا دن‘‘ ہے تاہم اس کی نمائش اس صورت میں ہو سکے کی جب پرنٹ بروقت پہنچ جائیں اور پاکستان کامرکزی فلم سنسربورڈ اس فلم کی نمائش کی اجازت دے دے۔