آئی جوانی مستانی میں اداکارہ آفرین کی بہتر پرفارمنس پر شائقین کی داد

22 نومبر 2009
لاہور (نمائندہ خصوصی) الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ آئی جوانی مستانی میں اداکارہ آفرین کی پرفارمنس کو گذشتہ روز شائقین نے سراہتے ہوئے دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیج پر سخت محنت کر رہی ہوں اور اس ڈرامے میں میرا کردار نہایت اہم ہے۔