فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اسلم ڈار

22 نومبر 2009
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم ڈار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوشش جاری ہیں اور اس سلسلہ میں فلمی تنظیموں کے اجلاس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشور تیار کیا جارہا ہے اس کے بعد عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔