سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے،کراچی حملہ کرنے والوں کو سزا دیں گے:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےچینی ہم منصب سے ملاقات میں جامعہ کراچی میں چینی باشندوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہابے قصورچینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائیں گے۔چین کے شہر گوانگژو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ کہا سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، یقین دلاتے ہیں کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔پاک چین دوستی کے حوالے سے بات کی اور کہا پاکستان ون چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔کشمیر پر بھی بات کی اور بولے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری کو اس معاملے کو سنجیدہ لینا چاہیے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کرنے سے روکنا چاہیے۔
پریس ٹاک میں بلاول نے افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی امن اور استحکام کا خواہشمند ہے، افغان مسئلے کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔