وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کے حوالے سے بیان

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےعمران خان کی جانب سے لانگ مارچ اناونس کرنے پر کہا ہے ہرآئینی طریقہ اپنائیں گے، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔کہا لانگ مارچ سے نمٹنےکے لیے مشاورت کریں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانےکا اختیار اب ہمارا ہے، جومرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مارچ کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے،عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں۔