کون ٹریپ کرے گا؟

پشاور: لانگ مارچ کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی کو ایک فون کال آئی شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو نمبر دکھایا تو عمران خان نے ہنس کرکہا بند کر دو اسے۔عمران خان کے منع کرنےکے باوجود شاہ محمود قریشی نے فون سنا اورکہا'عرض یہ ہے کہ آپ کا جو ہے نا سارا میں نے پیش کردیا ہے'، تاہم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے فون بندکرکے عمران خان کو بتایا کہ 'He is saying'کہ ٹریپ کر دیں گے، جس پر عمران خان نے کہا کردیں،کر دیں۔