تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس

لاہور:تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے۔پارلیمانی پارٹی نے آئی جی پنجاب پولیس اور پولیس کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی ہے۔دوسری قرارداد میں اسمبلی آفیسرز کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی مذمت کی گئی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے بیوروکریسی اور پولیس سمت درست کرلے وقت بدل رہا ہے۔پولیس کے اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اور انتقامی اقدامات نہیں چلیں گے۔آج اپنے خلاف مسترد ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر کہا اللہ کا شکر ہے کہ تحریک عدم عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہوکر نکلا۔عوامی دینی اور قومی ایشوز پر میری چار سالہ کارکردگی پر اراکین نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا۔ سبطین خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن بدترین شکست سے دو چار ہوئی۔امپورٹڈحکمرانوں کی نااہلی چند ہفتوں میں ہی عیاں ہوگئی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان ، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے شرکت کی۔
محمد بشارت راجہ ، ڈاکٹر مراد راس ، میاں اسلم اقبال ، محمود الرشید بھی اجلاس میں شریک تھے۔