پنجاب اسمبلی سے ن لیگ ایم پی اے کا استعفی،عظمی بخاری اور ان کے شوہر سے بھی پارٹی ناراض
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا.فیصل نیازی نے کہا خوشی اور ہو ش و حواس میں اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں، مسلم لیگ ن کی سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں اور بہت پہلے مسلم لیگ ن سے راستے الگ کر چکا ہوں۔
فیصل نیازی کا تعلق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے ہے۔وہ خانیوال سے رکن منتخب ہوئے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے پہلا استعفیٰ آگیا ہے اور ن لیگ کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کی عظمی بخاری اور ان کے شوہر کو ن لیگ نے غدار قرار دیا ہے کیونکہ آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں اسپیکر کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد عظمی بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان کی طرف سے پیش کی گئی تھی لیکن سمیع اللہ خان کے بروقت نہ پہنچے اور اسمبلی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے عدام اعتماد مسترد کردی گئی جس پر پارٹی دونوں سے ناراض ہے۔عظمی بخاری نے ٹویٹ میں ایک نوٹیفیکیشن شئیر کیا اور کہا ہے کہ کیا باقی لوگوں کو بھی غدار قراردیا جائے گا یا صرف یہ اعزاز ہم دونو کے لیے ہے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ نو سال پارٹی کو دے کر ضائع کیے۔