
انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے دنیا پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ اور دوہرے معیار پر مبنی عدالتی مقدمے اوران کے خلاف جعلی کارروائیوں کے ذریعے ان کے قتل کے مبینہ اقدامات کا نوٹس لے ۔وہ آج اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے خدشہ ظاہر کیاکہ بھارتی حکام سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینے کیلئے یاسین ملک کے خلاف مضحکہ خیز بنیادوں پر جعلی مقدمہ چلارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل اور تمام دوسرے عالمی فورموں پر یہ معاملہ اٹھائے گا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اورعالمی برادری کو اختیار حاصل ہے کہ وہ یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔