حکومت کا لانگ مارچ بارے کیا فیصلہ ہوگا؟
لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میٹنگز کے حوالے سے جو خبریں یہاں آئی وہ غلط تھیں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچیس تاریخ کو لانگ مارچ کے حوالے سے ہم فیصلہ کریں گے کہ ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے ملک کو معاشرے کو تباہ کردیا اس کے پاس سوائے لوگوں کو دیوار سے لگانے کے کوئی کام نہیں تھا یہ دن رات نیب پر سوار رہتا تھا اس نے شہزاد اکبر کو کہہ کرمجھے زمین پر سلوایا اور کہا کہ مجھے بکتر بند گاڑی میں لے کراجایا جائے ۔پی ٹی آئی حکومت پر بات کی اور کہا کہ تین سال میں انہوں نے جو وعدے کیے کوئی پورے نہیں ہوئے ایک کروڑ گھروں کا کہا ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور وہ منسوبے جو ن لیگ کے دور میں شروع ہوئے تھے وہ نفرت میں بند کردیے اگر پاکستان کے عوام کا خیال ہوتا تو یہ نا سوچا جاتا کہ منصوبے کس نے شروع کیے ہیں۔ بولے عوام کا ہاتھ ہوگا اور عمران نیازی کا گریبان ہوگا عوام اس کو معاف نہیں کریں گے۔