پوری قوم 25تاریخ کو اسلام آباد پہنچیے:عمران خان

پشاور:سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچیس تاریخ کو پوری قوم اسلام آباد پہنچے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے تین بجے میں آپ سے وہاں ملوں گا پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ۔بیوروکریسی سن لے اگر آپ نے ہمارے خلاف کارروائی کی تو یہ غیر قانونی ہوگا اور ہم آپ کے خلاف ایکشن لیں گے فوجج نے کہا آپ نیوٹرل ہیں تو اب آپ بھی نیوٹرل رہیئے گا ہمارے احتجاج میں کسی قسم کی لاقانونیت نہیں ہو یہ ہمارا ملک ہے ۔سازش میرے خلاف نہیں ہوئی پاکستان کے خلاف ہوئی ہے کیونکہ ملک جب آگے بڑھ رہا تھا چھ فیصد گروتھ ہوئی اور ساٹھ کی دہائی کے بعد یہ پاکستان کی انڈسٹری اور زراعت کے لیےبہترین وقت آیا۔پورے برصغیر میں پاکستان میں کم بے روزگاری تھی۔پچھتر فیصد آئی ٹی بڑھ رہی تھی۔کوئی میری جائیدادیں نہیں بن رہی تھیں کوئی کرپشن نہیں تھی ملک ملا تو بینکرپٹ تھا سب سے زیادہ بیس ارب ڈالر کا خسارہ تھا ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا وہ ٹھیک کر رہے تھے کہ کورونا آگیا دنیا نے اس کے لیے ہماری پالیسیز کی تعریفیں کی۔اس سارے وقت میں سازش کی گئی بتایا گیا تھا بڑے تجربہ کار لوگ ہیں ان کا تجربہ اکانومی میں نہیں انتقام اور کرپشن میں ہے۔آج ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے نہ یہ فیصلے کرسکتے ہیں۔
روس گیا تو تو امریکہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ میں اپنے طور پر روس گیا عسکری قیادت سے فیصلے اور مشاورت کے بعد روس گیا ۔کہاسازش کا حصہ یہ بھی ہے کہ ان کے کیسز نہیں لگنے دیے گئے۔ان کے نیب والے کیسز ہمارے دور کے نہیں ہیں سوائے ٹی ٹی کیس کے علاوہ سب کیسز پرانے ہیں۔واضح ہوگیا کہ معیشت کا کوئی تجربہ نہیں آئی ایم ایف کے پاوں پڑے ہوئے ہیں۔