وزیر اعظم اور صدر ایک بار پھر آمنے سامنے
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لیے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی نئی سمری میں پھر سے شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔ صدرمملکت نےکل وزیراعظم کو عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم نے صدر کو جوابی خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔