لانگ مارچ کب ہوگا؟تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم
پشاور:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوا ہے ۔ملتان جلسے میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ تاریخ کب دی جائے گی آج کور کمیٹی اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا عمران خان پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کی تفصیلات بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پر امن مارچ ہمارا آئی اور قانونی حق ہے ۔پر امن لوگوں کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔