کسی کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:رانا ثنا اللہ نے بہاولپور میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتا ہے کہ خونی مارچ کرنا ہے تم کرو میں تمہیں لال حویلی کے باہر کلے سے باندھوں گا۔کہا کسی کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے جلسوں اور احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے پہلے والے جلسے اس سے کہیں بڑے ہوتے تھے ،اور قوتیں اس کے ساتھ آخری الیکشن میں شامل ہوئییں ، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا گیا کہ اگر ن سے الیکشن لڑو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے ۔پنجاب سے ہماری صوبائی اور قومی سیٹیں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں۔لوگوں کے خلاف ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے اس کو پنجاب میں ہرایا ،تب اس نے کوئی جوابات بھی نہیں دینے تھے لیکن اب ایک سو ایک سوالوں کے جواب دینے ہیں کہ اس نے دوائی ،گھی اور دیگر اشیا اتنی منگی کیوں کی؟ اب یہ انتخابی مہم کرنے جائیں گے تو لوگ اس کو جوتے ماریں گے اس کی بے کار بکواس میں پڑنے کی ضرورت نہیں، اٹھائیس مئی یوم تکبیر کا جلسہ جو بہاولپور میں ہوگا وہ ریکارڈ ہوگا اور اس بدبخت کے جلسوں کے ریکارڈ توڑے گا۔